اسلام آباد ہائیکورٹ نے پب جی معطلی کے خلاف درخواست نمٹا دی

اسلام آباد ہائیکورٹ میں پب جی گیم کی پاکستان میں معطلی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے پب جی گیم معطلی کے خلاف درخواست نمٹاتے ہوئے پی ٹی اے کو بھجوا دی۔
درخواست گزار عبدالحسیب ناصر کی درخواست پر جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی۔ جسٹس عامر فاروق نے پی ٹی اے کے وکیل سے استفسار کیا کہ یہ کیا ہے گیم ہے یا ویب سائٹ؟ پی ٹی اے کے وکیل جواب دیا کہ یہ لنک ہے جس کو پی ٹی اے نے عارضی معطل کیا ہے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ اس گیم میں ایسا کیا ہے؟ جس کے باعث پی ٹی اے نے اس کو معطل کر دیا؟
پی ٹی اے کے وکیل نے کہا لاہور پولیس نے پب جی گیم کے خلاف ایک لیٹر لکھا جس میں خودکشیوں کا ذکر ہے۔ اس کے علاوہ والدین کی جانب سے بھی پی ٹی اے کو گیم بلاک کرنے کی درخواستیں دی گئی ہیں۔

جسٹس عامرفاروق نےریمارکس دیئے کہ پی ٹی اے نے جو کچھ کرنا ہے قانون کے مطابق ہی کرنا ہے پابندی لگانی ہے تو لکھیں فلاں قانون کی خلاف ورزی میں پابندی لگائی گئی ہے۔
پی ٹی اے قانون کو مدنظر رکھ کر درخواست پر تحریری فیصلہ کرے جب کہ پی ٹی اے درخواست منظور یا مسترد کرتے ہوئے متعلقہ قانون کا ذکرکرے۔ عدالت نے معاملہ پی ٹی اے کو بھجوا تے ہوئے درخواست نمٹادی۔ اب پی ٹی اے بدھ 8جولائی کو درخواست گزار کو سن کا فیصلہ کرے گا۔


گیم پر پابندی لگنے پر عوام نے اپنا ردعمل دیا تھا ، 
https://youtu.be/VwCSVRgJs7U

Comments

Popular posts from this blog

Japan allows import of mangoes from Pakistan