آپ کا پورا بریگیڈ پاکستان کیلئے کام کر رہا تھا،اطہر کاظمی کا بھارتی صحافی کو جواب

اطہر کاظمی کا بھارتی صحافی کو جواب

آپ کا پورا بریگیڈ پاکستان کی ایجنسی کیلئے کام کر رہا تھا،اطہر کاظمی کا بھارتی صحافی کو جواب
آپ کا پورا بریگیڈ پاکستان کی ایجنسی کیلئے کام کر رہا تھا، پاکستان انٹیلی جنس ایجنسی کو ناکارہ کہنے پر اطہر کاظمی کا بھارتی تجزیہ کار کو کرارا جواب
بھارتی تجزیہ کاروں نے لداخ میں چین کے ہاتھوں پسپائی کے بعد پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیوں پر الزامات لگانے اور ان کو ناکارہ کہنا شروع کر دیا اور اپنی ناکامیاں چھپانے کے لئے ماضی کی طرح پاکستان پر دہشت گردی کا الزام بھی لگا دیا۔
بھارتی تجزیہ کار کا پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی پر طنز کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستانیوں کو یہ بہت بڑی غلط فہمی ہے کہ ان کی انٹیلی جنس ایجنسی دنیا کی نمبر ون ایجنسی ہے، چائنہ ہو، روس ہو یا امریکا ہو وہ پاکستان کو اہمیت صرف اس لئے دیتے ہیں کہ کہیں یہ دہشت گردی نہ کروانا شروع کر دیں۔
بھارتی تجزیہ کار کے طنز اور غلط فہمی کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کار اطہرکاظمی کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے تو میں یہ کہنا چاہوں گا کہ اگر نیپال اور بھوٹان میں چائنا کے خلاف بول رہا ہے تو آپ کے وزیراعظم نریندر مودی کو ان سے سیکھنا چاہیے کیوں کہ نریندر مودی صاحب کی زبان سے اب تک چائنا کے خلاف ایک لفظ بھی نہیں نکلا ہے۔
اطہر کاظمی نے بھارتی تجزیہ کار کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کے وزیراعظم نریندر مودی نے تو بھارت اور چائنا کے بارڈر کا دورہ کرنے کے دوران بھی چین کا ایک دفعہ بھی نام نہیں لیا اور نہ ہی یہ کہا کہ چین ہمارے علاقوں سے نکل جائے، جس پر عالمی میڈیا نے بھی مودی سے سوال کیا ہے کہ کیوں وہ چائنا کا نام لینے سے گھبرا رہے ہیں؟
بھارتی تجزیہ کار کی ہرزہ سرائی کہ پاکستان سے صرف دہشت گردی کروا سکتا ہے کا جواب دیتے ہوئے اطہر کاظمی نے کہا کہ اگر آپ بلوچستان کا ذکر کرتے ہیں تو 2009 میں آپ کے ہی وزیراعظم نے اقرار کیا تھا کہ ہم لوگ بلوچستان میں دہشت گردی کروا رہے ہیں، جس پر بعد میں بی جے پی نے کہا تھا کہ اگر سات سمندروں کے پانی سے بھی اس عبارت کو دھویا جائے تو یہ پھر بھی نہیں ملے گی۔
پاکستان کی خفیہ ایجنسی پر بھارتی تجزیہ کار کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے اطہر کاظمی نے کہا کہ اگر آپ لوگوں کو یاد ہو تو جموں کشمیر میں جو اسامہ سکینڈل تھا اس میں تو آپ کا پورا بریگیڈ پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی کے لیے کام کر رہا تھا، اب آپ کس منہ سے کہہ سکتے ہیں کہ پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی کسی کام کی نہیں؟
اپنی گفتگو کے آخر میں اطہر کاظمی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے کرونا فنڈ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مودی جی کی جانب سے جو کرونا فنڈ کا اعلان کیا گیا تھا اس میں تو چائنا نے بھی فنڈ دیا ہوا ہے، اگر آپ کو چائنا سے اتنی ہی تکلیف ہے تو کم از کم اب چائنا کے پیسے تو واپس کردیں، جس پر بھارتی تجزیہ کاروں کے منہ کو تالے لگ گئے اور ایک لفظ نہ کہہ سکے۔

Comments

Popular posts from this blog

Japan allows import of mangoes from Pakistan