ایشیا کپ:آخری شاٹ باؤنڈری کراس ہونے تک میں بھی پریشان رہا،شاہد آفریدی

ایشیا کپ:آخری شاٹ باؤنڈری کراس ہونے تک میں بھی پریشان رہا،شاہد آفریدی

 ایشیا کپ:آخری شاٹ باؤنڈری کراس ہونے تک میں بھی پریشان رہا،شاہد آفریدی
پاکستان کے مایہ ناز بلے باز شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ ایشیا کپ  میں بھارت کے خلاف آخری گیندیں یادگار ہیں، ایشون کو کھیلنا مشکل تھا مگر اس کے باوجود چھکے لگا کر میچ  میں  فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔
پاکستان کے سٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے ایک انٹرویو کے دوران میزبان زینب عباس کے سوال کا جواب دیتے کہا کہ میرے دماغ میں اس وقت کچھ نہیں چل رہا تھا، اگر کچھ سوچ رہا ہوتا تو پرفارم نہ کر پاتا۔
انہوں نے ایشیا کپ فائنل کے آخری اوور کی یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ جب میں کریز پر پہنچا تو میں نے سعید اجمل سے کہا کہ بس ایک سنگل لے لو، لیکن سعید میرا بھائی ہے، اس نے میرے منع کرنے کے باوجود سوئیپ شارٹ کھیلی اور آؤٹ ہوگیا۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ جنید نے آکر مجھے سنگل لے کر سٹرائیک دی، جب ایشون میرے سامنے گیند کروانے کیلئے تیار ہوئے تو میں نے لیگ سائیڈ پر دیکھا تاکہ اس کو لگے میں اسی طرف شاٹ کھیلنے کی تیاری کررہا ہوں، اور اس نے مجھے لیگ اسپن ہی کروائی، جس پر میں نے اسے چھکا ماردیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایشون کو کھیلنا آسان نہیں ہے آخری گیند بھی شاٹ لگانے والی نہیں تھی، میں نے پھر بھی اسے ہٹ کیا، اور جب تک گیند باؤنڈری لائن کراس نہیں کرگئی میں خود بھی پریشانی کا شکار رہا، اور جب گیند نے باؤنڈری کراس کی تو میں نے سکھ کا لمبا سانس لیا۔

Comments

Popular posts from this blog

Japan allows import of mangoes from Pakistan